اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا، ای سی سی کی منظور کی بعد ملک میں گاڑیاں مزید مہنگی ہوجانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔
اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔