تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو جیل روڈ لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا۔
این اے 128، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری
پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس کی زیرحراست پی ٹی آئی کارکنان کو پریزن وینز میں منتقل کر دیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں آج مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔