چمن کے دھرنا مظاہرین نے باب دوستی پر گزشتہ 3 ماہ سے پھنسی کارگو ٹرانسپورٹ کو بلآخرآنے کی اجازت دے دی ہے۔
دھرنا مظاہرین کے ترجمان کے مطابق علاقہ عمائدین، السادات اور تاجر رہنماؤں کے جرگے کی اپیل پر ٹرکوں اور کنٹینرز کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
مظاہرین نے پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف تین ماہ قبل دھرنا دے کرپاک افغان ٹریڈ معطل کردیا تھا، دھرنے کے باعث باب دوستی پر 4 سے 5 ہزار ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے تھے۔
کسٹم حکام کے مطابق دھرنے کے باعث کارگو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ 10 ہزار ڈرائیور اور عملہ بھی پھنس گیا تھا۔
کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی سے پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ بندش سے قومی خزانے کو روزانہ 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔