کرنٹ اکاؤنٹ کو پھر خسارے کا سامنا، سالانہ بنیادوں پر 71 فیصد کمی ریکارڈ

7حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے  ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 71 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے جنوری 2024 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ 1.093 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 3.796 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جنوری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 269 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 61 فیصد زیادہ ہے۔

 گزشتہ سال جنوری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 167 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پرائمری بیلنس 4.402 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرائمری بیلنس کا حجم 3.153 ارب ڈالر تھا۔ جنوری میں پرائمری بیلنس کاحجم 664 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری میں 522 ملین ڈالر تھا۔