پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ہوجائے گا، وزارت خزانہ کے لیے دو تین نام زیرِ غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، شمشاد اختر اور محمد اورنگ زیب تینوں شریک تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمراں اتحاد کا عشائیہ ہوگا، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کی 18 رکنی کابینہ اور خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔