ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونا شروع ، انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 279.35 روپے سے کم ہوکر 279.28 روپے پر آگیا ، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو اوپن میں ڈالر 26 پیسے سستاہوکر 281.74 روپے کا ہوگیا ، یورو 1.17 روپے اضافے سے 305.98 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 72 پیسے اضافے سے 357.41 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.63 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.84 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس 0.08 فیصد کمی کے بعد 65 ہزار 603 کی سطح پر بند ہوا،14.43 ارب روپے مالیت کے 35.41 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔