سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ : فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔

اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار300 روپے ہوگئی تھی۔

2 مارچ سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔