زکوٰۃ کی کٹوتی کے باعث تمام بینک آج لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی و مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک آج عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
تاہم بینکوں/ترقیاتی و مالی اداروں/ مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔