ڈالرز دستیابی میں بہتری،غیرملکی کمپنی کا کارگو سروس بحال کرنے کا اعلان

ڈالرز دستیابی میں بہتری پر غیرملکی کمپنی نے کارگو سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کمپنی کی ایک سال سےبندامپورٹ ایکسپریس اور آوٹ باونڈ سروس پرسوں سے دوبارہ  شروع ہوجائے گی،ڈالرز کی عدم دستیابی کے باعث کمپنی نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کارگو سروس بند کردی تھی۔

کمپنی کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق  15مارچ سےامپورٹ ایکسپریس اور آوٴٹ باونڈ 70 کلوگرام سروس دوبارہ شروع کی جارہی ہے،صارفین کا موجودہ امپورٹ ایکسپریس اکاونٹ 15 مارچ کو بحال ہوجائےگا،اکاونٹ بحال ہونے پر 70 کلو گرام سروس بھی فعال ہوجائے گی۔۔

امپورٹ سروس مکمل بند ہونے سے ڈینم انڈسٹری کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔