سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو ہر حال میں عدالت میں پیش کیا جائے، ایڈیشنل سیشن جج

 سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے مبینہ انتخابی دھاندلی پر اعترافی بیان کے سلسلے میں دائر درخواست پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

وکلاء کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی پر دیے گئے بیان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔

عدالت کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی پیش کیا جائے جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے ابتک مسلسل روپوش ہیں اور وہ اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں۔

جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کوعدالت میں پیش کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا گیا۔