چیف جسٹس ابراہیم خان کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 رہ جائے گی، کل 20 ججز درکار ہیں

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ابراہیم خان 2016 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنے۔ 2018 کو ہائیکورٹ کے مستقل جج اور 6 جولائی 2023 کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔

پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اشتیاق ابراہیم متوقع چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 رہ جائے گی۔

حکام کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کل 20 ججز درکار ہیں۔ پشاورہائیکورٹ کو متوقع طور پر 6 ججز کی کمی کا سامنا رہے گا۔