ٹریفک قواعدکی مسلسل خلاف ورزی، زیک گولڈاسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی

لندن: ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ  زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق  زیک گولڈ اسمتھ کو  ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔

 زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا، زیک گولڈ اسمتھ کو 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2 برس میں 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائےگئے ہیں، مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4 مرتبہ تیز رفتاری پر  پکڑےگئے۔

گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو7 مرتبہ تیز  رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔

خیال رہے کہ  زیک گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔