عید الفطر پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں4 سے 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کے حساب سے یو اے ای کے رہنے والوں کو عید الفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ ان چھٹیوں میں ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک یعنی 29 مارچ کو ہوگا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عید کی چھٹیاں 30 بروز اتوار سے یکم اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ ہفتہ وار تعطیل کو ملا کر کل چھٹیوں کی تعداد 4 ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عید کا چاند 29 مارچ کو نظر نہیں آیا تو رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ رواں سال متحدہ عرب امارات میں 30 رمضان کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں عیدالفطر پر ملنے والی چھٹیوں کی مجموعی تعداد ہفتہ وار چھٹی کو ملا کر 5 ہوجائے گی۔
عید کی چھٹیوں کا با ضابطہ اعلان 29 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ دبئی ایسٹرونومی گروپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاند دیکھنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ سے حصہ لیں۔ چاند نظر کی صورت میں مقامی انتظامیہ یا رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔