ایکسائز نے گاڑیوں کی موبائل رجسٹریشن شروع کر دی

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے گاڑیوں کی موبائل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

پنجاب ایکسائز موبائل رجسٹریشن سروس لاہور کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 19 مارچ کو باغ جناح قائد اعظم لائبریری پارکنگ میں عملہ موجود ہوگا جبکہ 20 مارچ لبرٹی چوک گلبرگ اور اکیس مارچ کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں ٹیم موجود ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 22 مارچ کو جو ہر ٹان میں مولانا شوکت علی روڈ کار مارکیٹ میں عملہ موجود ہو گا۔ پنجاب موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن سے میٹنگ بھی ہوئی، جس میں بروقت گاڑی رجسٹریشن وٹرانسفر بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ لوگوں کوان کی دہلیز یہ سہولت دینا چاہتے ہیں۔