آئی ایم ایف سے مذاکرات میں توسیع : نئے قرض کے بارے میں بات چیت، سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان، مالیاتی پالیسیوں کی یاداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی

ایک دن کی توسیع کے بعد آئی ایم ایف سے مذاکرات آج بھی ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت مکمل نہ ہوسکی تھی۔

آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ آج مختلف امور پر مذاکرات ہوں گے۔

نئے قرض کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا بھی امکان ہے۔

مذاکرات میں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یاد داشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی ٹیم کو آج عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

پیر کے روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے معاملات آگے نہ بڑھ سکے تھے، اس لئے منگل کو بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔

لیٹر آف انٹینٹ پر بھی آج کے مذاکرات میں بات چیت ہو گی۔ لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے کی طرف بڑھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اوردیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائزکرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذاکرات میں نجکاری کی فہرست میں موجودہ اداروں کی نجکاری کیلئے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ منجمند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ، پاکستان توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دے گا۔

آئی ایم ایف نے پراپرٹی کی خریداری پر نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لین دن پرزور دیا ہے۔