ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 367265 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصدزیادہ ہے جبکہ 877951 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.75 فیصدکم ہے۔
دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 156 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.148ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 156 فیصدزیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 5.045 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔