پاکستان ریلویز کا عیدالفطر پرلاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کیلئے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کئے جائیں گے

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے مطابق عیدالفطر پر شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کیلئے خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کردیں گے۔