آئی ایم ایف کے اجلاسوں کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 3 اپریل تک کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے لیکن پاکستان اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کا بورڈ3 اپریل کو ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا3 اپریل تک شیڈول جاری کردیا گیا لیکن پاکستان کا کیس جاری شیڈول کے کسی اجلاس میں شامل نہیں۔ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان19مارچ کو اقتصادی جائزہ مکمل ہوا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے2 اقساط میں1.9ارب ڈالر پہلے ہی مل چکےہیں۔ موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے آخری قسط ملے گی۔