قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کر لی گئیں۔ بولیاں 3 مئی تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
نجکاری ڈویژن کے حکام کے مطابق نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام نقصانات اور قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت پی آئی اے کا صرف ہوا بازی کا شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے 51 فیصد شئیرز نجی تحویل میں دئیے جائیں گے۔ 49 فیصد شئیرز حکومت پاکستان کی ملکیت میں ہی ہوں گے۔ اکثریتی شیئرز دئیے جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کے پاس رہے گا۔
واضح رہے کہ نجی شعبے کے حوالے کرنے سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے حامل پی آئی اے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔