6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے 6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) اور 6 سرکردہ کھاد کمپنیوں کو پرائس فکسنگ پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے، یہ شو کاز نوٹس ایف ایم پی اے سی اور فر ٹیلائزر کمپنیوں کو یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر جاری کئے گئے۔

سی سی پی کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلیے ایسا گٹھ جوڑ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی مبینہ خلاف ورزی ہے، سی سی پی کی انکوائری میں ایف ایم پی اے سی اور اس کی چھ ممبر کمپنیاں جن میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ایگریٹیک لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹ لمیٹڈ شامل ہیں، مبینہ طو ر پر کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔