جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بلوم برگ کی رپورٹ اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 29مارچ 2024 کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 277.95 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصد اور جاری مالی سا ل کے آغازسے لے کر اب تک 3 فیصد زیادہ ہے۔
بدھ کو نیشنل بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قیمت خرید 281.08 اور قیمت فروخت 275.02 روپے ریکارڈکی گئی ۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 345.97 روپے اور قیمت فروخت 353.62 روپے ،یورو کی قیمت خرید 296.95 روپے اور قیمت فروخت 302.95 روپے ریکارڈکی گئی ۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73.32 روپے اور قیمت فروخت 74.94 روپے اور اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت خرید 74.87 روپے اور قیمت فروخت 76.54 روپے ریکارڈکی گئی ۔