ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی تھی۔ واقعے میں ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک تھی، تاہم آج ہفتے کو بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔
واضح رہے کہ خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ چائے میں زہر شوہر نے ملایا، شوہر بچوں کے رشتوں پر جھگڑا کرتا تھا اور مالی حالات بھی برے تھے۔
جمعہ کو اےایس پی محمد فہیم نے بھی کہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ، تفتیش کررہے ہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔