ملتان: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی؟ شوہر نے لاکھوں روپے دیکر پہلی بیوی کو قتل کرا دیا

پنجاب کے شہر ملتان میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاتون پروفیسر کو ان کے شوہر نے کرائے کے قاتل کو لاکھوں روپے دیکر قتل کروا دیا۔

پولیس کے مطابق  پروفیسر فیروزہ جمیل کے شوہر نے دوسری شادی کی اجازت  نہ ملنے پر  شوٹر کے ذریعے بیوی کے قتل  کا منصوبہ بنایا اور  گرفتاری کے ڈر سے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ7 روز قبل میاں بیوی بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے تو شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان  کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شوہر کا کہنا ہے کہ کرائے کے قاتل سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے، 2  لاکھ روپے ایڈوانس دیا باقی 13 لاکھ کام ہونے کے بعد دیے جانے تھے۔