ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نےسندھ کے ضلع سجاول میں واقع کنویں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیلوپمنٹ کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا آگاہ کردیا ۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی، نور ویسٹ کنواں نمبر ایک کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی، گیس کی اس نئی دریافت سے ملکی ذخائرمیں آضافہ ہو گا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے، اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہو گی۔