پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات سے قبل ڈالر 277 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔