مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے جبکہ تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے۔

انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔