قیمتوں میں بڑی کمی ،سولر پینلز سستے ہو گئے

لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ،7 سے 15کلوواٹ کےسسٹم میں 75 ہزار سے 2لاکھ روپے کی مزید کمی کر دی گئی۔
7

کلو واٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزار روپے تک آ گئی،10کلو واٹ کا سسٹم ایک لاکھ روپے کمی کیساتھ 10لاکھ 50ہزار روپے کا ہو گیا،12 کلو واٹ کے سسٹم پر ڈیڑھ لاکھ کمی ہوئی جو اب12 لاکھ 50 ہزار روپے میں نصب ہوگا۔

15کلو واٹ کے سسٹم میں 2 لاکھ کی کمی ہوئی جو اب 14 لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم نصب کروانے کیلئے مقرر کی گئیں۔

ہائبرڈ سسٹم کی تنصیب کیلئے بیٹریوں کی قیمت علیحدہ ادا کرنا ہو گی۔