مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جون 2022 کی بلند سطح پر پہنچ گئی ,اسٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری میں 52 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جون 2022 کی بلند سطح پر پہنچ گئی،مارچ 23 کے مقابلے مارچ 24 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی ،مارچ 23 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 17 کروڑ ڈالر تھی۔
بینک دولت پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ،براہ است بیرونی سرمایہ کاری 10 فیصد کمی سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں طراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہی تھی،مارچ 23 کے مقابلے مارچ 24 میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 601 فیصد اضافے سے 1.90 کروڑ ڈالر رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 6.50 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ،ؒگزشتہ مالی سال 9 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں ست 40 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا تھا،مارچ 23 سے مارچ 24 میں نجی غیر ملکی سرمایہ کاری 60 فیصد اضافے سے 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی،مارچ 2023 میں نجی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر آئے تھے۔
رواں مالی سال 9 ماہ میں بجی سرمایہ کاری 4 فیصد کم یسے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر رہی،مارچ 23 سے مارچ 24 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 80 فیصد بڑھ کر 31.10 کروڑ ڈالر رہی ،مارچ 23 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی تھی ،رواں مالی سال 9 ماہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 525 فیصد اضافے سے 1 ارب 26 کروڑ ڈالر رہی ۔گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھی۔