ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔
اسٹاک مارکیٹ ڈیلرز کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔جہاں کے ایس 100 انڈیکس 1050 پوائنٹس بڑھکر 72400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے،گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 359 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔
ڈیلرز کےمطابق آئی ایم ایف سے نئے بیل آئوٹ پیکج کی باقاعدہ درخواست کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔
کمپنیز کےاچھےمالی نتائج کے باعث شرح سود میں متوقع کمی اورفارن انوسیٹمنٹ مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات قراردیا گیا ہے۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے،کرنسی ڈیلرز کےمطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ ہوا،جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہےکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز بھی امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق منگل کو ڈالر 5 پیسے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278.38 پیسے پر بند ہوا تھا۔