عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2320ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 242000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔