سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، سونا 500 روپیہ تولہ سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2لاکھ 43ہزار 900سو روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2لاکھ 9ہزار 105روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس قیمت 2335 ڈالر ہو گئی ہے۔