زرمبادلہ ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری : چھبیس اپریل تک 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین اعشاریہ پچپن فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 26 اپریل تک 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے، ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 3.55 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے کے بعد5.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔