سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی

سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہو گئی ہے، 10 گرام سونا 1257 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہے۔