وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے لیگا۔
موٹرسائیکل اور گاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈ گاڑیاں جلدرجسٹرڈ کروا لیں، نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنے اسٹاف پرنظررکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے کرائم اورمنشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں 1ہزار22ایف آئی آراور1500کے قریب ملزمان کوگرفتارکیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے لیگا، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہاہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلیں، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائزڈیپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف اشتہارات بھی دیے، جیکب آبادمیں 2 خواتین پکڑی گئی جو منشیات سپلائی کررہی تھیں، اس سے قبل مکیش کمار چاولہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں۔