عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر نجکاری کمیشن نے5سالہ پروگرام ترتیب دے دیاجس کی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی 10مئی کو(آج ) دے گی، کابینہ کی کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے سال اور آئندہ تین سال کے اہداف کا تعین بھی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تمام حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نجکاری کمیشن نے خسارے والی حکومتی کمرشل کمپنیزکی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے اور منافع بخش حکومتی کمرشل کمپنیز اگر اسٹریٹجک اہم نہیں تو ان کو بھی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔