لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کوطلبا کوالیکٹرک بائیکس دینےسےپیر تک روک دیا، عدالت نے الیکڑانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی۔
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلبا کوالیکٹرک بائیکس دینےسےپیر تک روک دیا،کہا الیکٹرانک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرانک بسیں فراہم کرے، عدالت نے پنجاب حکومت سے منصوبےکی تفصیلات طلب کر لیں،جسٹس شاہد کریم نےریماکس دیتے ہوئےکہاطلباکوالیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،طالب علم لڑکیوں کےتعلیمی اداروں کےباہرجائیں گے،طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیاجائے۔
عدالت نےشہروں میں بائیکس کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔