گرمی کی شدت میں دن بدن اضافے کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری و نیم سرکاری کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کالجز یکم جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے،جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ بورڈ اور یونیورسٹیزکے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کالجز کیلئے نئے اوقات کاربھی جاری کیے گئے ہیں ،جس کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری کالجز 7:30 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے،کالجز میں ایوننگ شفٹ شام 4 سے رات 8 بجے ہوگی، اوقات کار موسم گرما کی تعطیلات سے قبل کے ایام کیلئے کیا گیا ہے یعنی 21 مئی سے 31 مئی تک ان اوقات کار پرعملدرآمدکیاجائے گا۔