نیب کا بڑا فیصلہ: انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا

نیب نے اراکین پارلیمنٹ اورسیاستدانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت انکوائری کی سطح پربھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔

مذکورہ پیش رفت اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین نیب کی حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جبکہ نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ایس اوپیزکو قانونی شکل دینےکیلئے مدد مانگی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نیب کے حوالے سے بتایا کہ صرف شکایات اورالزامات پررکن پارلیمنٹ کوگرفتارنہیں کیا جائے گا اور رکن پارلیمنٹ کیخلاف شکایت آنے پراسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کوآگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ صرف الزامات پرکسی رکن پارلیمنٹ یا سیاستدان کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا اور اس حوالے سے نیب ایک جامع پالیسی بھی تیارکررہا ہے اور اس پالیسی پرچیئرمین سینیٹ اوراسپیکرسے مشاورت کی گئی۔