پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان آج حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں آج شام 5 بجے ہو گی، حلف برداری کی تقریب میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خصوصی شرکت کریں گے، نئے گورنر پنجاب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے بیرون ملک ہونے کے باعث سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری تاخیر کا شکار ہوئی، گزشتہ روز بلیغ الرحمٰن وطن واپس پہنچے تھے۔