پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے یونیفارم پالیسی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم پالیسی میں نرمی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر فوری ہوگا، اب سے طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یونیفارم پالیسی کا اطلاق 28 فروری 2025ء تک ہوگا، یونیفارم پالیسی میں نرمی طلبہ کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔