26 نومبر کے شہداء کی لسٹ میں موجود 69 افراد زیر حراست ہیں

تحریک انصاف کے ایک اور جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا، پی ٹی آئی کی لاپتہ افراد کی فہرست جعلی نکلی۔

ذرائع کے مطابق 26 نومبرکے شہداء کی لسٹ میں موجود 69 افرادسلاخوں کے پیچھے ہیں کچھ کو ابتدائی طور پرگرفتار کرے کے بعد رہا کردیا گیا۔

مختلف تھانوں اور جیلوں کا سروے کرکے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق 33 اٹک جیل، 15جہلم جیل،1اڈیالہ، 9 راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعداد و شمار زیادہ تر فرضی ہیں ،چند لاپتہ افراد خود چھپے ہوئے ہیں یا انہیں گنڈا پورنے کسی محفوظ مقام رکھا ہوا ہے