آئی ایم ایف نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کردیئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کے لیے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کردی، آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت طے کیے جائیں جبکہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دینے کی ہدایت بھی کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کردی جائے اورآئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کرنے اور صنعتوں کےلیے بجلی کی سبسڈی بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے لیے گیس کے رعایتی نرخ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہےجبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی،آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے میں مقررہ بجٹ سے تجاوز خطرناک ہوسکتا ہے ۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے مالی سال بجلی اور گیس کے بلوں میں وصولی بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔