پاکستانی معیشت کے لیے خوشخبری ، او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2 کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، یہ دریافت ولی بلاک کے ساماناسک فارمیشن میں کی گئی ہے اور یہ اس علاقے میں پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے۔ ساماناسک فارمیشن سے روزانہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بیٹنی-2 کنواں او جی ڈی سی ایل کی ایک اہم دریافت ہے، اور اس سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے۔