مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت اب 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
دریں اثنا، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4286 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی کمی دیکھنے کو ملی، اور اس وقت فی اونس سونا 2666 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔