سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مؤخر

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  دورے کا شیڈول طے پاجانے کے بعد عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے 2روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔