آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے، مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی : ایستھر پیریز

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا وفد ناتھن پورٹر کی قیادت میں اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ 

اپنے بیان میں ایستھر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے پروگرام کے لیے مذاکرات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے۔ 

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز  نے مزید کہا کہ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔