پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ میں تیزی کا آغاز ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔