ٹ20 ورلڈکپ: شائقین انگلینڈ کے بڑے اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے

جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دکھایا جائے گا۔

پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے اور ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان  اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے۔

ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی ن بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے۔

پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔