اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کر رہا ہے۔
جیل میں ویڈیو لنک انتظامات مکمل کرکے کمرے میں اسکرین نصب ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔