نوجوانوں کے ہردلعزیز گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے اپنی اور میرب علی کی جلد شادی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنی نئی آنے والی البم، کریئر کے آغاز، پیشہ ورانہ زندگی میں اتار چڑھاؤ سمیت متعدد موضوعات پر بات کی۔
شو کے اختتام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران جہاں متعدد خواتین مداحوں نے عاصم اظہر کو اشعار سنائے وہیں ایک مداح نے گلوکار سے شادی سے متعلق سوال کر ڈالا۔
مداح خاتون کا عاصم اظہر سے پوچھنا تھا کہ آپ شادی کب کریں گے؟
اس سوال پر عاصم اظہر شرما گئے اور جواب میں بتایا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے لیکن ہم دونوں کی رضامندی اپنے والدین کے ساتھ ہے، آپ لوگ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر دیں۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔